اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کس شخصیت کا شاگرد بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا؟

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ بطور چیف جسٹس انہوں نے متعدد ازخود نوٹسز لیے، عدلیہ میں بہتری کے لیے بہت اقدامات کیے اور متعدد کیسز کو نمٹایا۔ چیف جسٹس نے عوامی مقدمات میں چھٹی کے روز بھی عدالت لگائی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کاشاگرد بن سکوں، اتنی محبت کے باوجود خلاف قانون اعتزاز احسن کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں، خواہش کے باوجود اعتزاز احسن کا شاگرد نہیں بن سکا، اتنی محبت کے باوجود اعتزاز احسن کے حق میں خلاف قانون کوئی فیصلہ نہیں دیا، اگر کبھی کسی کی دل آزاری کی ہو تو معاف کر دیں۔دوسری جانب نامزد چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ کل 18 جنوری کو حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔ تقریب کے لیے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی، بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا، اور جامعہ پنجاب سے انگریزی میں ایم اے کیا، جب کہ برطانیہ سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1976 میں وکیل بنے۔