اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف کے باعث گھروں سے نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈکی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 10کلو میٹر جنوب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 25کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ 17 دسمبر 2018 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہرین ارضیات کی جانب سے زلزلوں کی دو بنیادی وجوہات بیان کی جاتی ہیں، ایک وجہ زیر زمیں پلیٹوں (فالٹس) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہے اوردوسری آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔