اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

آج آپ ذہنی طور پر کافی اپ سیٹ رہیں گے۔ کسی دوست کی چکنی چپڑی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ کو آنے والے وقت میں ان کی طرف سے بڑا صدمہ پہنچے لہٰذا محتاط رہ کر وقت گزاریں۔

ثور:

22اپریل تا20 مئی

آج کے دن گھریلو ماحول باوجود کوشش ٹھیک نہ رہ سکے گا۔ مشترکہ بزنس میں فائدہ اسی وقتہو سکتا ہے جب آپ خود ہر معاملے میں پیش پیش ہوں گے۔ تعلیمی معاملات حل ہوتے جائیں گے۔

جوزا:

21مئی تا 21 جون

غیرملکی سفر وسیلہ ظفر بن سکے گا۔ اولاد سے وابستہ امید برآئے گی۔ بسلسلہ محبت جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں تو بہتر ہے ملازمت میں کامیابی کے امکان آج کے دن بہت کم ہیں۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

جنس مخالف سے بچنے کی کوشش کیجیے فضول قسم کی سوچوں کو دماغ پر مسلط نہ کیجیے ورنہ آپ کی اعلیٰ ترین صلاحیتوں کو زنک لگتا چلا جائے گا اور آپ کا گھریلو ماحول تباہ ہو جائے گا۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

کاروباری سلسلے میں نت نئی سکیمیں تو بنیں گی مگر آپ ان پر عمل پیرا نہ ہو سکیں گے اس کی وجہ آپ کا غلط طرزعمل بھی ہو سکتا ہے جو آج کل آپ دوسروں سے اپنائے ہوئے ہیں۔

سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

آج کے دن محبت کے معاملات قدرے درستگی اختیار کر سکتے ہیں دیرینہ آرزوئوں کی تکمیل با آسانی ہوں گی گویا ہر لحاظ سے آج کا دن اچھا ثابت ہو گا۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

حصول ملازمت کے سلسلے میں کی جانے والی کوشش کامیاب ہو گی۔ شریک حیات اور سسرال والوں کو راضی رکھنے کی کوشش کیجیے تاکہ کوئی عزیز انھیں بہکانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

عقرب:

24اکتوبر تا 22نومبر

کاروباری معاملات میں جلدبازی کا مظاہرہ نقصان کا موجب بن سکتا ہے لہذا جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں۔ اخراجات کی رفتار بھی خاصی تیز رہے گی۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

کسی بھی قسم کی خرید و فروخت سے گریز کریں اور بہتر ہے آج کہیں گھومنے پھرنے کا پروگرام بنا لیں۔ اس سے آپ ذہنی طور پر کافی پرسکون رہیں گے۔

جدی:

23 دسمبرتا20 جنوری

آج آپ کوئی انعامی بانڈ لیکر رکھ لیں آنیوالے وقت میں فائدہ ہو گا۔ رشتہ داروں سے صلح کا امکان ہے۔ بہتر ہے صلح کر لیں اسی میں آپ کا فائدہ ہے ورنہ ان کی مخالفت آپ کیلیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

آپ کے پرسکون آشیانے میں چند چنگاریاں مخالفت کی آگ بھڑکا سکتی ہیں۔ ہوشیار رہیں اور بالکل جذباتی نہ ہوں بلکہ ٹھنڈے دل و دماغ سے ہر سازش کا توڑ سیاسی انداز سے کرتے رہیں۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

چونکہ آپ وفادار ہیں اس لیے دوسروں سے بھی وفا کی ہی توقع رکھتے ہیں جبکہ ایسا ہوتا ہی نہیں لہٰذا ہر ایک پراعتماد کرنے والی عادت کو ختم کر دیجئے تاکہ نقصان نہ اٹھاناپڑے۔