اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

منڈی بہاؤالدین: پریس کلب (رجسٹرڈ) کی عبوری باڈی تشکیل دے دی گئی، الیکشن یوم ِ پاکستان پر ہونگے!

منڈی بہاؤالدین(خرم شہزاد سے)منڈی بہاوالدین پریس کلب (رجسٹرڈ ) کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر نزیر بوسال منعقد ہوا ۔اجلاس میں محمد یونس شاہد ۔امجد حسین چشتی ۔عثمان علی رانجھا ۔ رضوان خان نیازی ۔ میجر ناصر جاوید ۔سید امجد بخاری ۔اشرف گوندل ۔جہانگیر انصاری ۔ خرم شہزاد ۔ عظمت کھوکھر ۔چوہدری منیر احمد ۔طلعت محمود ۔مظاہر زیدی ۔میاں شوکت ۔براول بخش ۔فیاض احمد گوندل ۔میاں فیاض ۔آفتاب عنایت۔تجمل جنجوعہ۔ شہزاد حسن چوہدری ۔غلام مصطفیٰ کھوکھر ۔کاشف محمود ۔ اور امین الحق نے شرکت کی ۔شرکاء نے نزیر بوسال کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ انہیں پریس کلب کے لئے پنجاب سنٹر میں عمارت رینٹ پر حاصل کر لی ۔ اجلاس میں پریس کلب کے الیکشن 23مارچ 2019 یوم پاکستان ڈے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سینئر صحافی امجد حسین چشتی کوصدارت کا عبوری عہدہ دیا گیا ۔اور ان کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی باڈی میں صدر امجد حسین چشتی ۔سینئر نائب صدر سید امجد بخاری ۔نائب صدر میجر ناصر جاوید (ر) سیکرٹری جنرل سید مظاہر زیدی ۔سیکرٹری فنانس عثمان رانجھا۔سیکرٹری اطلاعات طلعت محمود ۔جوائینٹ سیکرٹری اشرف گوندل شامل ہیں۔عبوری باڈی الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے گی ۔اور پریس کلب کے فنانس اور دیگر مسائل حل کرے گی ۔اس سلسلے میں عبوری کابینہ اپنی سفارشات اگلے جنرل اجلاس جو (جمعرات مورخہ 31جنوری کو منعقد ہو گا ) میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ اس موقع پر سابقہ صدر نزیر بوسال نے کہا کہ یہ دن منڈی بہاوالدین کی صحافت میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔ صحافی برادری کو آزادانہ اپنے نمائیند ے چننے کا موقع ہو گا ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی روکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔صحافیوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کی جائے گی ۔ خوشامدی کے بجائے میرٹ پر صحافت کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ کسی کو صحافی کی عزت نفس پامال کی اجازت نہیں ہو گی ۔اس موقع پر انہوں نے عبوری باڈی کے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ گول کو اچیو کرنے کے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔