اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، ٹیم پاکستان نے اس میچ کی خوب تیاری کی ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز اورکھلاڑی سب ہی جیت کےلیے پر عزم ہیں۔کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کی برتری کو دُگنا کرنے کے لیے پرُعزم ہیں جبکہ دوسری طرف میزبان ملک کے کھلاڑی گرین شرٹس کے خلاف بہتر کارکردگی کے لیے پُر اُمید ہیں پورٹ ایلزبتھ میں گرین کیپس نے ڈربن میں ڈیرے ڈال لیے، قومی کرکٹ ٹیم نے اس میچ کی خوب تیاری کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، جیت کےلیے 300 کا ہدف لازم ہے