اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سرگودھا :پولیس کی کارروائی 76بڑے مویشی چور گرفتار

سرگودھا(آصف جوئیہ )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے حکم اور آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے سرگودہا، خوشاب، چنیوٹ، جھنگ اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 76بڑے مویشی چوروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے کل 166مویشی جن میں 34راس بھینسیں،41راس گائیں، 7عنان گھوڑے،40راس ویہڑے، جھوٹیاں جبکہ44شاخ بکرے ، بکریاں برآمد کرلیے ہیں۔ جن کی کل مالیت 01کروڑ84لاکھ3ہزار روپے ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ صدر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا محمد حسن رضا خان نے کہا کہ پنجاب کی زیادہ تر آبادی زراعت سے وابستہ ہے جس میں مویشی جانوروں کی اہمیت بہت زیادہ ہے خصوصاً دودھ دینے والے جانور لوگ بڑے شوق سے پالتے ہیں اور انہی پر ان کی گھریلو معیشت کا دارومدار ہوتا ہے بعض شرپسند عناصر لوگوں کے اس قیمتی مال کو چوری کرکے ان سے ان کی خوشحالی کا ذریعہ چھین لیتے ہیں ۔ پریس کانفرنس کے اختتام پرڈی پی او سرگودہا نے برآمدہ مویشی اصل مالکان کے سپرد کیے۔ ڈی پی او نے سرگودہا پولیس کو مویشی چوروں کے خلاف اچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے