اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسد عمر کے اعلانات سے سرمایہ کاروں کے وارے نیارے، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، چند ہی گھنٹوں میں نیا ریکارڈ قائم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس ساڑھے 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔سرمایہ کار بجٹ سے خوش ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 534 پوائنٹس جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 32 فیصد کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین کی سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 592 پوئنٹس پر پہنچ گیا۔ یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے پیش کیے گئے معاشی اصلاحاتی پیکیج میں سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو زبردست مراعات دینے کا اعلان کیا گیا۔ شیئرزکی خرید و فروخت پر عائد 0.2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ 15 فیصد انٹر کارپوریٹ ڈیوڈنڈ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔اس کے علاوہ خسارہ ہونے کی صورت میں بروکر کو ادائیگی ایک سال کے بجائے اب 3 سال میں کرنی ہو گی۔ اسد عمر کا کہنا تھا گزشتہ 3 ہفتوں میں حصص بازار میں 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔