اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ میں بس حادثہ ‘ 1 شخص جاں بحق ‘ 15 زخمی

گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چندا قلعہ کے قریب تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، افسوس ناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوارتھے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 4 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر پائیگاہ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی تھی جس کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل تھے جبکہ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی۔