اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 19 ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی پولیس نے شاہ لطیف گوٹھ سے تین ڈاکو گرفتار کرکے لوٹی گئی غیرملکی کرنسی اورلاکھوں روپے برآمد کرلیے۔بغدادی پولیس نے مفرور ٹارگٹ کلر کلر کوگرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے چارعادی مجرموں کو گرفتارکرکے اسلحہ، چارسو گرام منشیات برآمد کیں۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے موٹرسائیکل چورکو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔اسٹیل ٹاؤن میں فلٹر پلانٹ روڈ پرپولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا، گرفتارملزم سے آوان بم، غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی۔شرافی گوٹھ پولیس نےاللہ داد گوٹھ میں ملزم گرفتار کرکے گٹکے ماوا کے پانچ بورے برآمد کرلیے۔گبول آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران آٹھ ملزمان گرفتارکیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔