اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واربرٹن : قبرستان کی 65کنال سے زائد اراضی واگزار کرا لی گئیں۔۔۔۔!

واربرٹن(عثمان سندرانہ سے) قبرستان کی 65کنال سے زائد اراضی واگزار کرا لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سونیا کی زیر نگرانی مصطفیٰ آباد بگھیاڑی کے قبرستان کی 65 کنال سے زائد اراضی قابضین سے واگزار کرالی۔ضلعی انتظامیہ نے قبرستان کی مزکورہ اراضی پر کئی دہائیوں سے قائم عارضی رہائش گاہیں،جھونپڑیاں، مویشیوں کی حویلیاں، اور ڈیرے مسمار کردیے اور قابضین کے چنگل سے زیر کاشت رقبہ کا نا جائزقبضہ بھی واگزار کرالیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصوراحمد کا کہنا ہے کہ غیر قانونی احاطوں کی مسماری تک آپریشن جاری رہے گااوردوبارہ قبضہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔۔واضح رہے کہ ضلعی حکومت نے قبرستان کی زمین کا قبضہ از خود واپس کرنے لئے پہلے نوٹس جاری کیے تھے مگر قابضین ٹس سے مس نہ ہوئے جس کے بعد انتظامیہ نے ایکشن لیا اس دوران انتظامیہ کو شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا جس کے بعد لیڈیز کانسٹیبلوں سمیت اضافی پولیس فورس منگواکر آپریشن کلین اپ کیا گیا۔