اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اگر بیمار ہونا ہے تو یہ ٹشوز خریدیں

لاس اینجلس: ٹشو پیپرز عموماً صحت و صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن ایک امریکی کمپنی نے آپ کو بیمار کرنے والے ٹشو پیپر بنائے ہیں جن میں چھینک پیدا کرنے اور زکام والے جراثیم شامل ہیں لیکن ایک پیکٹ کی قیمت 80 ڈالر (11 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔لاس اینجلس میں واقع وائیو کمپنی کے مطابق ٹشو پیپر کا نام ’وائیو‘ رکھا گیا ہے، اب تک وہ ٹشو پیپر کے ایک ہزار پیکٹ فروخت کرچکی ہے۔ انہیں سونگھ کر آپ جلد یا بدیر جاڑے (کولڈ) کی لپیٹ میں آجائیں گے۔کمپنی کے مطابق بعض لوگ نفسیاتی طور پر بیمار ہونا چاہتے ہیں اور خود کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے یہ ٹشو پیپر بنایا گیا ہے اور جب بھی آپ کا بیمار ہونے کا موڈ ہے اس ٹشو پیپر سے ناک صاف کرتے ہوئے گہرے سانس لیں اور چھینک آنے کا انتظار کریں اگر لگاتار چھینکیں آنے لگیں تو مبارک ہو کہ آپ بیمار ہونے لگے ہیںوائیو کے سربراہ اولیور نیلسن کا مؤقف ہے کہ اب بھی یہ ٹشو پیپر صحت مند شے ہے کیونکہ یہ سردیوں یا فلو کے موسم میں آپ کو پہلے سے بیمار کرتا ہے۔ اس طرح جسم کا مدافعتی نظام بیدار ہوتا ہے اور آپ بعد میں اس مرض کی لپیٹ میں آنے سے بچ جاتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ آج کے دور میں ہر شے کی کسٹمائز سہولت موجود ہے تو بیمار ہونا بھی ایک طرح سہولت ہی ہے۔ڈاکٹروں نے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹشو میں زکام کی ایک قسم کے جراثیم بھرے ہیں جس سے آپ بیمار ہوکر صرف ایک جراثیم سے مدافعت پاتے ہیں لیکن کولڈ وائرس کی 200 مختلف اقسام ہیں جنہیں رائنو وائرس کہا جاتا ہے اس طرح ایک جراثیم سے مدافعت پانے سے آپ بقیہ جراثیم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ٹشو میں جراثیم کیسے پہنچے؟کمپنی نے 10 ایسے لوگوں کو بھرتی کیا جو زکام کی وجہ سے چھینک رہے تھے ۔ انہیں سادہ ٹشو دیئے گئے جس میں انہوں نے اندھا دھند چھینکیں ماریں اور اس کے بعد ٹشو مہربند کرکے خریداروں کو بھیج دیئے گئے۔ کمپنی کے مطابق 10 خریداروں میں سے ایک یا دو ضرور بیمار پڑے اور اگر نہ ہوتے تو ٹشوز کی تیاری روک دی جاتی