اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ کے سرحدی علاقے میں نایاب نسل کا بھارتی ہرن گھس آیا

سیالکوٹ (عدیل ولی)سیالکوٹ کے سرحدی علاقے میں نایاب نسل کا بھارتی ہرن گھس آیا اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا، ایک ماہ میں سرحد پار سے آنے والا یہ نایاب نسل کاپانچواں ہرن ہے،سیالکوٹ کے سرحدی علاقے جلوووالئ میں نایاب نسل کے اس ہرن کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس تھانہ بڈیانہ کے حوالے کر دیا، جنہوں نے وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس پر وائلڈ لائف حکام نے ہرن کو اپنی تحویل میں لے لیا وائلڈ لائف آفیسر مقصود احمد کے مطابق ہرن کی عمر چھ سال ہے اور یہ نایاب نسل کا ہے جس کو لاہور منتقل کیا جائے گا ہرن پکڑنے کی اطلاع پر قریبی دیہاتوں کی کثیر تعداد نایاب ہرن دیکھنے موقع پر پہنچ گئی