اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںنئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 155.31 پوائنٹس کے اضافے سے 40420.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، فوڈز، توانائی اور کیمیکلز سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 40300 اور 40400 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہوگئیں اور انڈیکس 40465 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں معمولی پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آ گئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 155.31 پوائنٹس کے اضافے سے 40420.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 59.95 پوائنٹس اضافے سے 19406.52 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس397.35 پوائنٹس کے اضافے سے 67385.26 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 95.15پوائنٹس اضافے سے29462.82پوائنٹس پر بند ہوا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرزکے حصص سرفہرست رہے۔