اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مہنگے ترین فلیٹ کی کرائے دار بلیاں

پالتو جانوروں سے محبت اور ان کی خدمت کے حوالے سے بے شمار مثالیں موجود ہیں مگر ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں بزنس جمانے کے لیے لوگ گھر کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔امریکی ریاستی کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے قریب واقع پوش علاقے میں دو بلیاں رہائش پذیر ہیں اور ان کا مالک ماہانہ دو لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کرایہ ادا کرتا ہے، اس شخص نے بلیوں کو پرسکون رہائش کا تحفہ دیا ہے اور اب یہ بلیاں سیلیکون ویلی میں مہنگے ترین کرایہ دار جانور سے پہچانی جاتی ہیں۔ان خصوصی مکینوں کا آشیانہ بھی خصوصی ہے جہاں انہیں کافی سہولیات دستیاب ہیں، یہاں ٹی وی بھی موجود ہے اور دیگر فرنیچر بھی، بلیوں کے نگراں روزانہ ان کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹس کے اس گڑھ میں رہنے والی بلیوں کے سوشل اکاؤنٹس بھی بنائے گئے ہیں، ان اکاؤنٹس پر بلیوں کی سرگرمیاں اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں جنہیں اچھے خاصے لائیکس بھی ملتے ہیں۔