اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سانحہ ساہیوال متاثرین کے وکیل کو ہراساں کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا: فیصل واوڈا

کراچی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے وکیل شہباز بخاری کو ہراساں کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کے وکیل شہبازبخاری کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب سے جان کو خطرہ ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔فیصل واؤڈا نے ساہیوال واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی کرنے میں وقت لگے گا، آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ کے ماتحت ہیں معاملے پر وہی ایکشن لیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وکیل کے لیے ایمانداری سے کام کرنے میں کسی قسم کا دباؤ نہیں آنے دیں گے، سانحہ پر شفاف تحقیقات ہوگی۔خیال رہے کہ سانحہ ساہیوال میں مقتولین کے ورثا کے وکیل سید شہباز بخاری نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب سےجان کوخطرہ ہے مقتول خلیل کے بھائی جلیل اور مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمیں اپنی جان کی پرواہ نہیں صر ف انصاف چاہیے۔واضح رہے کہ 19 جنوری کو ہونے والے سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں 13 سالہ بچی کو ماں سمیت 4 معصوم شہریوں کو انتہائی بیدردی اور سفاکانہ طریقے سے گولیوں سے چھلنی کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔