اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اکشے کمارکو پاکستان سے محبت مہنگی پڑگئی

ممبئی: ٹوئٹر صارفین نے ایکشن ہیرواکشے کو بھی پاکستان سے محبت کرنے پر شاہ رخ خان کی طرح آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارت میں پاکستان سے محبت کرنا یا پاکستانیوں کی تعریف کرنا کسی سے برداشت نہیں ہوتا اگر بھارتی فنکار پاکستان کے لیے اپنی محبت کا ذرا سا بھی اظہارکرلیں تو سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی سب سے بڑی مثال بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہیں جنہیں پاکستان سے متعلق بات کرنے پربھی غدار قراردے دیا جاتا ہے اوران سےفوراً بھارت سے نکل کر پاکستان منتقل ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تاہم حال ہی میں اکشے کمارپاکستان سے محبت کے اظہارپربھارتیوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔اکشے کمار کی ایک پرانی ویڈیوسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہےجس میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں پاکستان سے متعلق اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہہ رہے ہیں پاکستان میں میری فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرتی ہیں، جتنا پیاروہاں سے ملتا ہے شاید ہی کہیں اورسے ملتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کو اکشے کی پاکستان سے محبت ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید کے تیربرسادئیے۔ کچھ صارفین نے کہا اگر یہی بات بالی ووڈ کے تینوں خانزشاہ رخ، سلمان یا عامرخان نے بولی ہوتی تو ہنگامہ کھڑا ہوجاتا جب کہ شاہ رخ کو اس بات پر وطن دشمن قرار دے دیا جاتا اورایک ہفتے تک سوشل میڈیا پرشاہ رخ خان کے خلاف ٹرینڈ گردش کرتا۔