اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، 12 افراد جاں بحق

ریاض: شمال مغربی سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 170 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ سیلاب کے باعث تبوک شہر میں 10 افراد جبکہ مدینہ اور شمالی سرحدی علاقے میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔تاہم یہ ہلاکتیں کیسے ہوئیں بیان میں اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

سول ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ اس نے اردن سے ملنے والے سرحدی علاقے الجوف سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں سے 270 سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مکہ، تبوک اور شمالی سرحدی علاقے سے بھی کئی افراد کو ریسکیو کیا گیا۔حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے باعث کئی صحرائی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے، جہاں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔