اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بین الاقوامی یونیورسٹیز کے طلباء کو پاکستان آنے سرمایہ نیشنل بینک فراہم کرے گا، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کے لئے اسلام آباد میںنیشنل بینک آف پاکستان اور ٹریک پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئےاس یاداشت کے تحت بین الاقوامی یونیورسٹیز کے طلباء کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی جس کے لیے نیشنل بینک سرمایہ فراہم کرے گا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنا ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے ضروری ہے اور نیشنل بینک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں مقامی آبادی کو چھوٹے گیسٹ ہاؤسز کی تعمیر کے لئے سرمایہ فراہم کریں تاکہ وہاں پر سیاحتی سرگرمیاں فروغ پاسکیں۔

محمد جابر۔۔نیوز الرٹ۔۔اسلام آباد