اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واربرٹن: سسنی خیز وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 5کارندے گرفتار۔۔۔!

واربرٹن(عثمان سندرانہ سے) پولیس تھانہ واربرٹن کی شب و روز محنت سے علاقہ میں خوف کی علامت بنے ڈکیت گینگ کے5کارندے گرفتارکرکرے مال ِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے سے زائد نقدی ، وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ، موبائل فونز، زیورات اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کیا ہے۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان میں ساجد، آصف، وسیم، غضنفر اور شاہد وغیرہ شامل ہیں.ملزمان واربرٹن اور گردونواح کے سنسان علاقوں میں شہریوں سے رقم ، موبائل اور دیگر قیمتی سامان وغیرہ اسلحہ کے زور پر چھین لیتے تھے.ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔مزید انٹروگیشن کیلئے ملزمان کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔