اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قدم قدم پرٹھیک فیصلے کرنے سے متعلق کچھ ضروری باتیں

از نعمان الحق : قدمقدم پر انسان کو فیصلے کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر یہ فیصلے ٹھیک ہوجائیں تو کام بن جاتا ہے، لیکن اگر یہ فیصلے غلط ہوجائیں تو کام بگڑجاتا ہے۔ لیکن یہ ٹھیک اور غلط فیصلے کب، کیوں اور کیسے ہوتے ہیں، یہ سمجھنا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔اسی مشکل کو آسان کرنے کے لیے کچھ ضروری باتیں پیش کی جارہی ہیں، ممکن ہے یہ کسی کے کام آسکیںچغل خور ہم چغل خور کواپنا محسن سمجھ کر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ کم علمی ہے۔اپنا ہمدرد جان کر اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، یہ سادگی ہے۔فرشتہ سمجھ کر اس کی چغلی پر بلا تحقیق کامل یقین کرتے ہیں، یہ جہالت ہے۔اپنا خبری بنا کر رکھنے کے لیے اس کی پردہ پوشی کرتے ہیں، یہ بدنیتی ہے۔اپنی کم علمی، سادگی، جہالت اور بدنیتی کے باعث فتنے میں پڑجائیں تو چغل خور پر لعنت ملامت کرنے لگتے ہیں۔اب ہم بڑے مجرم ٹھہرے یا بیچارہ چغل خور؟ مستقبل کی ایک جھلک ماضی کی کھڑکی سے بھی نظر آسکتی ہےدل اور ذہنذہن ملنا، دل ملنے کی شرط نہیںآئینہ، ضمیر اور راہِ راستانسان کو راہِ راست پر رکھنے کے لیے ضمیر اندر سے اور آئینہ باہر سے رہنمائی فراہم کرتا ہے لیکن ضمیر کو ہم سلائے رکھتے ہیں اور آئینہ میسر بھی ہو تو بدصورت نظر آنے پر اپنی صورت ٹھیک کرنے کے بجائے اسے ہی توڑ ڈالتے ہیں۔ہوسکے تو ضمیر کی آواز پر لبیک کہنا سیکھیں اور اہلِ عِلم سے آئینہ دکھانے اور آئینہ دیکھنے کی اخلاقیات پوچھ لیں۔ آپ ہمیشہ راہِ راست پر رہیں گے۔درست فیصلے ہمیشہ درست فیصلے کرنا چاہتے ہیں تو دوسروں کی اوقات کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہ رکھیں اور اپنی اوقات کے بارے میں کوئی خوش فہمی نہ پالیں۔یہ کارنامہ تبھی ممکن ہے اگر آپ غیر جانبدارانہ مردم شناسی اور غیر جانبدارانہ خود شناسی کے ماہر ہوں۔ساتھی جو تمہارے دکھ کا ساتھی نہیں بنا، اسے اپنے سکھ کا ساتھی بھی نہ بناؤ کیونکہ جو تمہاری پریشانی میں نڈھال نہیں ہوسکا وہ تمہاری خوشی میں نہال کیسے ہوسکتا ہے؟حالانکہ کسی کے غم میں غمگین ہونا اس کی خوشی میں خوش ہونے سے کہیں آسان ہوتا ہے۔کلام  اور متکلم کلام کا وزن تولتے وقت متکلم کی شخصیت کو ترازو میں نہ رکھو کہ یہیں سے مرعوبیت اور شخصیت پرستی جیسی منحوس بیماریاں جڑ پکڑتی ہیں۔کلام کو متکلم کی ذات سے الگ کرکے سننا سیکھو تاکہ حق کی تلاش اور سوال اٹھانے کی جرات پیدا ہوسکے۔چ اشنی اگر لوگ تمہاری اچھائی کی قدر نہیں کرتے تو انہیں بُرے لوگوں سے چوٹ کھانے کا موقع دو کیونکہ چاشنی کی عادت ہوجائے تو چاشنی چاشنی نہیں رہتی اور مٹھاس کا احساس تو ویسے بھی کڑواہٹ سے مشروط ہوتا ہے۔میں اور تُوجھگڑا صرف ’میں‘ کا نہیں،جھگڑا تو ’تُو‘ کا بھی ہےغصہغصہ صرف انسان کی نہیں بلکہ تمام مخلوقات کی فطرت ہے۔ غصہ ایک توانائی ہے جس کا بے قابو ہوکر غلط استعمال حماقت سے شروع ہوکر ندامت پر ختم ہوتا ہے۔ غصے کا صحیح استعمال بہت کم لوگ جانتے ہیںبعض اوقات غصے کا آنا ضروری اور اس کا مناسب اظہار اس سے بھی زیادہ ضروری ہوتا ہےبعض اوقات غصے کا نہ آنا شخصیت کی بدترین خصلتوں کا مظہر ہوتا ہےبعض اوقات غصے کا چھپا جانا پرلے درجے کی بے غیرتی اور فتنوں کی بنیاد بنتا ہےلہٰذا غصے پر غصہ نہ کریں بلکہ غصے کو اپنے اور دوسروں کے کام میں لانا سیکھیں جہا لت اور گمراہی جہالت لاعلمی کا نام ہے جبکہ گمراہی علم سے آتی ہے۔جہالت کا علاج تو علم سے ہوجاتا ہے لیکن گمراہی کا علاج حق کی سچی تڑپ اور غیر جانبدارانہ سعی کے سوا کچھ نہیں۔