اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نواز شریف کو جیل سے اسپتال میں منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے اسپتال میں منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ نوازشریف کے لئے سروسز اسپتال کا وی آئی روم مختص کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی جیل انتظامیہ نواز شریف کو اسپتال منتقل کر دے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔