اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وومنز ٹی 20 پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے پھر پنجہ آزمائی۔

کراچی:  پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کو پھر پنجہ آزمائی ہوگی۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ساؤتھ اینڈگراؤنڈ کراچی پرکھیلا جائے گا، مہمان ٹیم ابتدائی دونوں میچز جیت کر پہلے ہی ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے، پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے سامنے بے بس ہونے والی گرین شرٹس دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کیلیے سخت حریف ثابت ہوئی تھیں، قومی ٹیم اب آخری معرکے میں کامیابی کا عزم لے کر میدان میں اترے گی، مقابلے کا آغاز 11 بجے ہوگا، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے  پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ  مارک کولز کا کہنا ہے کہ سپر اوور تک جانے والے دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔وہ اتوار کومزید بہتر پرفارمنس کیلیے پُراعتماد ہیں، مایہ ناز پاکستانی کرکٹر ثنا میر اتوار کو میچ میں شرکت کی بدولت ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن جائیں گی، 33 سالہ ثنا 2005 سے ملک کی نمائندگی کررہی ہیں، وہ 2009 میں آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں بھی شامل رہی تھیں، اس کے بعد ثنا صرف انجرڈ ہونے کی وجہ سے 2 میچز میں شریک نہیں ہوپائیں، وہ مختصر فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی چھٹی ویمن کرکٹر بنیں گی، ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹن 109 میچز کے ساتھ نمایاں ہیں، ایشیا میں بسمہٰ معروف 94 اور بھارت کی ہرمنپریت کور93 میچز کے ساتھ دوڑ میں شامل ہیں، سیریز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  اتوارکی شب  ہی دبئی روانہ ہوجائے گی، وہاں دونوں ملکوں کے درمیان  3 میچز پر مشتمل  ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کا انعقاد ہوگا۔