اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جہلم: شہری زہر پینے پر مجبور ۔۔۔انتظامیہ نے لمبی تان لی۔۔۔۔۔۔!

جہلم(نجف شہزاد سے)جہلم انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کو زہر پینے پر مجبور کردیا۔محلہ سلیمان پارس میں سیوریج ملا گندہ گٹروں کا پانی رہائشیوں میں ہیپاٹائٹس اے بی اور سی جیسی موذی بیماریاں پھیلانے لگا
گندے نالوں کو ڈھانپنے کی بجائے مقامی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف دکھائی دینے لگی۔پانی سپلائی کرنے والے پائپ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث نالوں کا گندہ پانی پائپوں سے ہوتا ہوا لوگوں کے گھر تک پہنچ رہا ہے۔صاف پانی کی فراہمی پر عدم توجہی انتظامیہ کی غفلت بلکہ ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے ہم زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہیں، کسی نے ہماری فریاد نہ سنی۔متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹرسپلائی کے پائپوں کی مرمت اور گندے نالے سے الگ کرکے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔