اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ننکانہ: آل پنجاب گھوڑا ڈانس میلہ۔۔ ڈھول کی تھاپ پرگھوڑا ڈانس جھومر ناچ، لنگوری ریڑ اور دھمال کا کمال ۔

نکانہ صاحب(عثمان سندرانہ)
آل پنجاب گھوڑا ڈانس میلہ ننکانہ صاحب میں قدیم روایات زندہ رکھنے کیلئے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں پنجاب کے مشہور ثقافتی کھیل گھوڑا ڈانس جھومر ناچ، لنگوری ریڑ اور دھمال کا کمال دکھایا گیا. میلہ میں گھوڑوں کے ڈانس کے دلچسپ مقابلے ہوئے. جھنگڑ لال میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے آئے 70 سے زائد گھوڑوں کا میوزک اور ڈھول کی تھاپ پر ڈانس دیکھ کرشرکاء دنگ رہ گئے۔پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے گھوڑا ڈانس کے مقابلوں نے علاقہ کی رونق کو دوبالا کر دیا. ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں جھنگڑ لال میں سالانہ آل پنجاب گھوڑا ڈانس میلہ کا انعقاد ہوا۔میلہ میں گھوڑوں کے ڈانس کے دلچسپ مقابلے ہوئے.ان مقابلوں میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے خوبصورت اور نایاب نسل کے قیمتی اور سدھائے ہوئے گھوڑوں نے حصہ لیا۔ گھڑ سواروں نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں گھوڑوں کوڈھول کی تھاپ پر ڈانس کروایا۔ میلے میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رقص کے ان مقابلوں میں سفید رنگ کا گڈو اور براؤن گھوڑا شیر پنجاب عوام کی خصوصی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔دوسری طرف گھوڑوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ نسل کے گھوڑے کو تیار کرنے میں بہت محنت اور 3 سے 4 سال جا عرصہ لگتا ہے. اور یہ ہمارا شوق ہے اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں.ثقافتی میلے میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی.

U…ننکانہ: آل پنجاب گھوڑا ڈانس میلہ۔۔ ڈھول کی تھاپ پرگھوڑا ڈانس

ننکانہ: آل پنجاب گھوڑا ڈانس میلہ۔۔ ڈھول کی تھاپ پرگھوڑا ڈانس جھومر ناچ، لنگوری ریڑ اور دھمال کا کمال ۔دیکھیے اس عثمان سندرانہ کی اس رپورٹ میں

Gepostet von News Alert am Mittwoch, 6. Februar 2019