اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنا کر تحریک انصاف نے تاریخ رقم کی ہے، عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ انہیں صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔ تحریک انصاف حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔ سابق ادوار میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیے گئے، اصل عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملکی معیشت کی جو خراب حالت ہے اس کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں ہے، انہوں نے قومی وسائل بے دردی سے ضائع کیے۔