اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش نے جاتی سردی کو بریک لگا دیا

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش نے جاتی سردی کو بریک لگا دیا، آج بھی دن بھر بادل برسنے کی پیش گوئی ہے، سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے بادل برسے، کہیں کہیں پھوار بھی پڑی جس سے موسم تبدیل ہوگیا، ہر چیز نکھر گئی، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ بارش کے بعد آسمان پر سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، موسم دن بھر سہانا گزرے گا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے موسم بے مثال ہوگیا، سردی کی شدت بھی بڑھ گئی، جھنگ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کہیں کہیں رم جھم ہوئی جس سے خنکی بڑھ گئی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے بادلوں کی جھڑی کا سلسلہ آج اور کل جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش ہوگی، پہاڑوں پر بھی برفباری کی توقع ہے۔آج سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بگروٹ منفی 06، کالام، استور، ہنزہ منفی 04، پارہ چنار منفی 03، مالم جبہ منفی 02 اور مری میں منفی 01 رہا۔ اسلام آباد میں کم سے کم دجہ حرارت 7، لاہور 8، فیصل آباد 9، ملتان 9، پشاور 8، کراچی 14 اور کوئٹہ میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔