اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بارسلونا کے نزدیکی منریسا میں دومسافر ٹرینیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں

بارسلونا۔(زاہد مصطفی اعوان) سپین میں آج شام قریبا 6 بجے کے قریب مانریسا اور سانت بیسنک دے کاستییت کے درمیان 2 ٹرینیں R4 اور R12 آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 1 خاتون ڈرائیور ہلاک اور 4 شخص شدید زخمی ہوگئے۔ 96 لوگ کم زخمی ہیں ۔دونوں ٹرینوں میں قریبا 400 افراد موجود تھے۔ہلاک ہونے والی ڈرائیور کی عمر 26 سال تھی جس  کا تعلق گرانادا سے تھااور ابھی کچھ وقت قبل ہی اس نے یہ جاب شروع کی تھی۔ڈرائیور کے جاں بحق ہونے ہونے پر  سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز اور گورنر کتالونیا روجر تورنت نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انویسٹی گیشن شروع ہو چکی ہے ۔جبکہ حادثہ کی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ دونوں ٹرینیں الگ الگ ریلوے لائن پر چل رہی تھیں لیکن اکٹھی جا رہی تھیں اور سامنے سے ٹکرائیں ۔زخمیوں کو فوری طور مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔جو لوگ کم زخمی ہوئے ہیں ان کو ابتدائی طبی امداد دے کر سپیشل بسوں میں ان کے ٹھکانوں پر پہنچا دیا گیا ہے ۔