اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت: پاکستان کے ثقافتی کھیل "کبڈی” کا میدان سج گیا۔۔۔زور آور جوانوں کی پھرتیاں !

کویت( خالد نور سے)پاکستان کا ثقافتی کھیل” کبڈی ” کھلاڑیوں نے کویت میں میدان سجا لیا۔پاکستانی زورآور نوجوانوں نے پھرتیاں دیکھاتے ہوئے شیر پنجاب کبڈی کلب نے میدان مار لیا۔کویت کے علاقہ جلیب الشیوخ میں چوہدری قدیر احمد نے کبڈی میچ کا اہتمام کیا کبڈی کا میدان سجتے ہی پاکستانی، سری لنکن، بنگلہ دیشی اور انڈین عوام کا ہجوم اُمڈ آیا۔پاک پنجاب کبڈی کلب اور شیر پنجاب کبڈی کلب کے مابین سخت مقابلہ کے بعد شیر پنجاب کبڈی کلب نے جیت کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میچ کے مہمانِ خصوصی صدر پاکستان بزنس کونسل کویت محمد عارف بٹ، اظہر اقبال قمر یوکے اور ظفراقبال برنالی نے فاتح ٹیم کو انعامات سے نوازا۔