اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات: تھانہ ٹانڈہ کے کانسٹیبل کی الوداعی تقریب ۔۔۔رنگا رنگ جشن!

گجرات( زاہد چوہان سے)ٹانڈہ(ایم زاہد چوہان)تھانہ ٹانڈہ کے کانسٹیبل وائرلیس آپریٹر عارف چیمہ کی ریٹارڈ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ الطاف گوہر رکنانہ کیجانب سے نجی میرج ہال میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی ڈی ایس پی صد سرکل جلالپورجٹاں حافظ سعید خاں تھے عارف چیمہ اور ڈی ایس پی حافظ سعید کا میرج ہال پہنچنے پر والہانہ پر جوش استقبال گھوڑا ڈانس پھولوں کی مالائیں اور گل پتیاں نچھاور کی گی اور ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں نے بھنگڑے بھی ڈالے پر وقار تقریب میں علاقہ بھر سے معززین نے بھی بھرپور شرکت کی ٹکانسٹیبل عارف چیمہ کو ڈی ایس پی صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ الطاف گوہر ودیگر پولیس افسران اور جوانوں نے تحائف پیش کیے کانسٹیبل عارف چیمہ کو پورے پروٹوکول سے ڈی ایس پی حافظ سعید خان اور ایس ایچ او الطاف گوہر رکنانہ ودیگر افسران نے ڈی ایس پی صدر سرکل کی گاڑی میں بیٹھا کر تھانہ ٹانڈہ اور تھانہ جلالپورصدر پولیس کی گاڑیوں کے ہمراہ انکے گاوں جلالپورجٹاں بابے دا لاہور میں انکی رہائش گاہ پر چھوڑ کر آئے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ہدیہ نعت سب انسپیکٹر ملک افتحار نے اپنی سریلی آواز میں پیش کی اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ سعید نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کا قابل احترام حصہ ہمارے جوان ہیں محکمہ کے اس اہم حصہ عام طور پر نظر انداز بھی کیا جاتا ہے پولیس کے حصہ میں جتنی بھی نیک نامی کارنامے آتے ہیں ان کا 100فیصد کریڈٹ سب سے پہلے ہمارے جوانوں پھر تھانیداروں اور سنئیر افسیران کو جاتا ہےہم سب باتیں کر کے پولیس کو نشانہ بناتے ہیں اور محکمہ پولیس کو برا سمجھتے ہیںلیکن پولیس کے جوان بے مثل قربانیاں دیتے ہیں عام لوگ جان کو قربان کرنا بہت بڑی قربانی سمجھتے ہیں اور واقعی بہت بڑی قربانی ہوتی ہے لیکن اس سے بھی بڑی قربانی ہمارے جوانوں اپنے خاندان جزبات اور اپنی خواہشات کو قربان کر کے آپکے حفاظت کے لیے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیکر کرتے ہیں جب اپ اپنے نچوں کے ساتھ سکون کی نیند سو رہے ہوتے ہیں تو پولیس کے جوان آپکی اورآپکے مال و جان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں پولیس کی ٹوٹی پھوٹی گاڑی کو دیکھ کر لوگ اکثر مزاق اڑاتے ہیں لیکن اس ٹوٹی پھوٹی گاڑی جسکے اوپر نیلی بتی ہوتی ہے کو دیکھ کر چور ڈاکو نقب زن ڈرتے ہیں اور بہت سی عزتیں اور آپکا جان و مال محفوظ رہتا ہے اج ہمارے محکمہ کے عارف چیمہ محکمہ سے رخصت ہو رہے ہیں ہم انکا احترام کرتے ہیں اور محکمہ کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وہ کل بھی فورس کا حصہ تھے ریٹارڈ ہونے کے بعد جب بھی انکو ہماری ضرورت ہوئی ہم۔انکے ساتھ ہونگے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ الطاف گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج عارف چیمہ اپنی زندگی کی چالیس بہاریں محکمہ کو دینے کے بعد باعزت طور پر جا رہے ہیں ہمارے جوان ہمارے بازو ہیں جو افسر اپنے جوانوں پر اعتماد نہیں کرتا وہ کامیاب نہیں ہوسکتا پولیس اصلاحات کی باتیں ہو رہی ہیں اج میں میڈیا کی وساطت سے اعلی احکام تک ایک پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ اگر اگر اصلاحات لانی ہیں تو سب سے پہلے محکمہ پولیس کے نچلے طبقہ کو دیکھیں کہ وہ کیسے اپنے بچوں کی پرورش کرتا ہے کتنی مشکلات اور اپنی خواہشات کو ختم کر کے انہیں تعلیم دلواتا ہے کیسے اپنے بیوی بچوں کا علاج کرواتا ہے ۔دوسرے تمام محکموں کو علاج معالجے کی سہولت ہے لیکن پولیس نظر انداز کیا جاتا ہے محکمہ پولیس بھی پاکستان کی فورس ہے اور اپنے ملک اور عوم کیلیے نجانے کتنی جانوں کے نزرانے پیش کی چکی ہے لہزا محکمہ پولیس کے ملازمین کو بھی تمام بنیادی سہولیات ملنی چاہیے جو انکا حق ہے