کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

کراچی(ویب ڈیسک )ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج بعد نماز عصر مساجد میں اعتکاف کریں گے۔ماہ صیام کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر آج 20 رمضان المبارک کو بعد نماز عصر کے لاکھوں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے اور اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں ہمیشہ کی طرح خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں سے ضروری کوائف بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔اعتکاف بیٹھنے والے افراد چاند رات تک مساجد میں قیام اور خشوع و خضوع کے ساتھ اپنی مذہبی عبادات سرا نجام دیں گے جب کہ خواتین گھروں میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔ملک بھر کی بڑی مساجد میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔