اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کھاریاں: "عزیزا ” ڈکیت گینگ گرفتار، 4نقدی، 5تولے سونا اور اسلحہ برآمد۔۔۔!

کھاریاں(تنویر نقوی سے)3رُکنی عزیزا ڈکیٹ گینگ پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق عزیزا ڈکیٹ گینگ نے کھاریاں اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کا بازار گرم کررکھا تھا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عزیز شبیر موہری شریف، عابد جلال مہنہ اورزبیر احمد رکھان سکنہ جوڑاشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے نقدی ، پانچ تولے طلائی زیورات ،دو عدد پسٹل 30بور اور ایک عدد رائفل بھی برآمدکر لی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش کھاریاں کے علاقہ میں ڈکیتی کی تین وارداتوں کا انکشاف کیا جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے اور بڑی تعداد میں برآمد گی متوقع ہے ۔