کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مشکل معاشی حالات، ادائیگیوں کیلئے پیسے نہیں تھے، ایسے میں دوست ممالک سے رجو ع کرنا پڑا۔ وزیر اعظم

اسلام آباد(نیوز الرٹ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستان سعودی عرب کوعالمی سطح پر ایک طاقت ور ملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔‘العربیہ’ کودیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مملکت میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کو ‘تاریخ ساز’ اورعصری تقاضوں سے ہم آہنگ قراردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کو عالمی سطح پرایک طاقت ورملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے، ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ اسی تاریخ سازتعلق کی بدولت سعودی ولی عہد کا پاکستان میں وسیع پیمانے پرخیرمقدم کیا جا رہا ہے جب کہ پوری پاکستانی قوم معززمہمان کی آمد کی بے تابی سے منتظر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ولی عہد نے جو کام کیے ہیں اس پروہ داد تحسین کے مستحق ہیں، ہمیں قوی امید ہے کہ جامعات، اسکول، دیگر تعلیمی ادارے اورسعودی نوجوان شہزادہ محمد بن سلمان کی متعارف کردہ اصلاحات اوردوسرے ممالک کے سات مقابلے کی دوڑ میں ان کا ساتھ دیں گے۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے پر پوری قوم خوش ہے اورہم سب اُنہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔وزیراعظم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسلام آباد کی اقتصادی بحران کے دوران امداد پر دونوں ملکوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورکہا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے پاکستان کی امداد کی، ہم بہت مشکل معاشی حالات سے دوچار تھے، ادائیگیوں کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، جب ہم اس طرح کے حالات سے دوچار ہوئے تو سعودی عرب ،امارات اورچین جیسے دوستوں سے رجوع کرنا پڑا۔ ان تینوں ملکوں نے ہمیں دل کھول کر امداد دی اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے بچا لیا۔