اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کویت کے پاکستان نیشنل انگلش سکول حولی کا رنگا رنگ سپورٹس ڈے، طلباء و طالبات کے دلچسپ مقابلے۔۔

کویت(خالد نور سے)پاکستان نیشنل انگلش سکول حولی کویت کے سالانہ سپوتٹس ڈے 2018\2019 کا انعقاد کویت کےقادسیہ سپورٹس کلب میں کیا گیا۔سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان غلام دستگیر مهمان خصوصی تھے۔اسکول کے طلباء و طالبات میں کھیلوں کے مختلف مقابلے ہوئے۔طلبا نے مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت ، جوش اور ڈِسیپلین کا بہترین مظاہرہ کیا ۔مختلف کھیلوں میں اول دوئم اور سوئم آنے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی غلام دستگیر سفیر پاکستان،ماجد علی چوہدری،چیئرمین پاکستان نیشنل انگلش سکول ،مہمان خاص محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت،عابد چوہدری،حکیم طارق محموصدیقی، بدرسیماب،زاہدبٹ، فیاض وردگ اور پیر امجد حسین نے میڈل اور انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ماجد علی چوہدری ممبر بورڈ آف گورنرز OPF پاکستان اور چیرمین پاکستان نیشنل انگلش سکول حوّلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کھیل کود ایک طرف جہاں صحت و تندرستی میں معاون ہے وہیں تفریح کا بہتر ذریعہ بھی ہے۔ ساتھ ہی یہ انسان کو ضابطوں کا پابند بھی بناتا ہے اور مسابقوں اور مقابلوں کے اس دور ِ جدید میں ہمیں جدّوجہد کرنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ عطا کرتا ہے۔آخر میں مہمانان گرامی نے اسکول کی انتظامیہ اور ٹیچرز کو کامیاب مقابلے کرانے پر مبارک باد پیش کی۔