اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فرانس: پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کو کشمیریوں حق خود ارادیت دلانے کیلئے آواز بلند کردی۔۔۔

فرانس(زاہد مصطفیٰ اعوان سے)فرانس میں پاکستانی کمیونٹی نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنی مستحکم حمایت کا اظہار کیا۔ سفارت خانہ پاکستان فرانس میں کل ہونے والی سادہ و پروقار تقریب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے فرانس میں مقیم  کشمیری و پاکستانی کمیونٹی، فرانسیسی سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جناب معین الحق سفیر پاکستان نے اس موقع پر اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ سفیر پاکستان نے حکومت فرانس سے بطور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے رکن مطالبہ کیا کہ وہ دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کیلئے اپنی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے اپنے پرخوش خطابات میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق پرامن حل کروانے میں ان کی مدد کرے۔ اس موقع پر فرانسیسی محقق اور فرانسیسی صحافی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔