اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی کے علاقے ملیر میں رہائشی عمارت زمین بوس

کراچی ( ا ٓصف خان)
کراچی کے علاقے ملیر میں آج صبح چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ۔
جس کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ملیر سٹی پولیس کے مطابق جعفرطیار سوسائٹی میںرہائشی عمارت آج صبح کے وقت زمیں بوس ہوگئی۔ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر شاکر حسین کاکہنا تھا کہ اس عمارت میں کم از کم چھ خاندان رہائش پذیر تھے۔
جس وقت یہ حادثہ پیش آیا تمام افراد اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔پولیس کے مطابق فوری طور پر امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔
علاقہ مکین ،ایدھی ،اور چھیپاکے ورکر ز کیساتھ مل کر ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کمشنر کراچی ، وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر ریسکیو کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

U…کراچی کے علاقے ملیر میں آج صبح چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ,

کراچی کے علاقے ملیر میں آج صبح چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ,مزید جانیئے آصف خان کی رپورٹ میں۔۔

Gepostet von News Alert am Montag, 25. Februar 2019