اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی طالبات دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں‘ پاکستانیت کانفرنس

راولپنڈی:(محمد جابر ) دارلحکومت میں قائم ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کالفلڈ اینڈ سیکیورٹی سٹیڈیز کے زیر اہتمام ’’نیشنل ازم اور پاکستانیت‘‘ کے عنوان پر ایک روزہ کانفرنس فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس سے بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط، وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر ۔ چیئرمین پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹیڈیز میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک،پاک فوچ میں میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے والی دوسری خاتون افسر، میجر جنرل (ر) شاہدہ بادشاہ، پاکستان ائیر فورس کی خواتین فائٹر پائلٹس سکواڈرن لیڈر سائرہ امین، سکواڈرن لیڈر عنبرین گل ، معروف تجربہ کار عبداللہ ہ خان ، پاکستان کی معروف سائکلسٹ ثمر خان، نیشنل انٹرشپ پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر فیضان حسن اور دیگر نے خطاب کیا۔بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ بھارت کی گیڈر بھگیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں قوم متحد ہو کر ایسی صورتحال کا مقابلہ کرے گی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کالفلڈ اینڈ سیکیورٹی سٹیڈیز کے چیئرمین میجر جنرل (ر) سعد خٹک نے کہا کہ بھارتی جارھیت کے خلاف ہماری نوجوان نسل افواچ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قربانیاں دے کر جنگ جیتی ہے ۔ میجر جنرل (ر) شاہدہ بادشاہ نے کہا کہ زندگی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے نوجوانوں کو اپنی بہترین کوشش کرنی چاہیے ۔ مواقع انہی کو ملتے ہیں جو کوشش کر تے ہیں۔ معروف تجربہ کار اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹیڈیز کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ خان نے طالبات سے کہا کہ اپنی زندگی کے مقاصد اور نصب العین کا تعین کرلیں تاکہ آپ منزل پر پہنچ سکیں۔ پاکستان ائیر فورس کی پہلی اعزازی شمشیر حاصل کرنے والی خاتون آفسر نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے ہم خواتین ہونے کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مردورں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں‘ خاتون فائٹر پائلٹ عنبرین گل نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے کہا کہ پاکستانیت کو فروغ دینے میں فاطمہ یونیورسٹی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں نسلی ، مذہبی اور فرقہ وارنہ پس منظر سے بالا تر ہو کر سوچنا ہو گا۔اور خواتین کو ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر کے اپنے ملک کی روشن مثال پیش کرنی ہوگی.