اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تمام اختلافات ختم، ہم ایک ہیں۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

پاک بھارت کشیدگی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن نے تمام اختلافات کو ختم کرکے دشمن کے خلاف بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری جس میں وزیراعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف شریک ہوئے۔ ایوان میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ایوان میں آج مختلف ماحول دیکھنے میں آیا، حکومتی و اپوزیشن ارکان گھل مل گئے اور ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جس سے پارلیمنٹ میں اتحاد کی فضا دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر ارکان نے نعرے لگائے اور ایوان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس سے دشمن کو یہ پیغام گیا کہ کڑے وقت میں حکومت اور اپوزیشن اختلافات ختم کرکے متحد ہوجاتے ہیں