اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

خطے میں امن کیلئے کردارپرعمران خان کونوبل امن انعام دیاجائے:فواد حسین

اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیاگیا ہے وزیراعظم عمران خان کے خطے میں امن کیلئے کردارپرانہیں نوبل امن انعام دیاجائے ۔

قراردادمیں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے دانشمندانہ کردارادا کیا جو بھارتی قیادت کے جنگی جنوں کے نتیجے میں پیداہوگئی تھی ۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ بھارتی قیادت کے جارحانہ طرز عمل نے دو ایٹمی طاقتوں کوجنگ کے دہانے پرلاکھڑا کیا جس سے سرحد کے دونوں جانب کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔قراراداد میں کہاگیا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دانشمندانہ اور مدبرانہ انداز میں صورتحال سے نمٹنے کے باعث جنگ کی صورتحال پیدا نہ ہوئی ۔