اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ایچ آئی وی ،کے ممکنہ علاج میں پیش رفت

برطانوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کے نتیجے میں ایک ایچ آئی وی سے متاثرہ شخص کے جسم میں اس بیماری کے آثار موجود نہیں رہے ہیں۔اک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔لندن سے تعلق رکھنے والا یہ مریض کینسر کا علاج کروا رہا تھا اور اب 18 ماہ سے انھیں لاحق ایچ آئی وی کے کوئی آثار موجود ہیں اور وہ اس کی ادویات بھی نہیں لے رہے۔تاہم محققین کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ مریض ایچ آئی وی سے شفایاب ہو گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے شکار صحت مند لوگوں کا اس طریقے سے علاج کرنا عملی نہیں لیکن یہ طریقہ ممکنہ علاج تلاش کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔برطانوی مریض میں 2003 میں ایچ آئی وی جبکہ 2012 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔کینسر کا علاج کرنے کے لیے مریض کی کیمو تھراپی کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ مریض کے جسم میں ایسے ڈونر کے سٹیم سیلز داخل کیے گئے جن پر ایچ آئی وی اثر انداز نہیں ہو سکتا تھا۔ اس کے نتیجے میں مریض کا کینسر اور ایچ آئی وی دونوں کے اثرات دب گئے۔مریض کے علاج میں یونیورسٹی کالج لندن، امپیریئل کالج لندن، کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین شامل تھے۔