اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

خبردیں توپکی ،وگرنہ جرمانہ

غلط خبر پر ڈیڑھ ملین روبل تک کا جرمانہ، روس میں قانون پاس،روسی پارلیمان نے ایک قانونی بِل پاس کیا ہے جس کے مطابق غلط خبر دینے والے پر ڈیڑھ ملین روبل تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ یہ رقم 22,750 امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ روسی پارلیمان کے ایوان زیریں کی ویب سائٹ کے مطابق اطلاعات و نشریات پر نظر رکھنے والا روسی ادارہ، ایسی کسی خبر کو جاری کرنے والے ادارے کو ایسا مواد ہٹانے کے لیے آگاہ کرے گا جس پر تحفظات ہوں۔ بیان کے مطابق اگر وہ ادارے ایسی کسی خبر کو نہیں ہٹائیں گے تو حکومت انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنائے گی کہ وہ متعلقہ ویب سائٹس کا ایڈریس بلاک کر دیں۔