اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (محمد جابر ) تمام شعبہ ہائے زندگی بشمول معاشرتی، معاشی، سماجی، کلچر اور سیاست میں خواتین کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں خواتین کا بین الاقوامی دن (8مارچ ) بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ سال2019 کا تھیم "بہتری کیلئے توازن” مساوات اور با اختیار خواتین بالخصوص معاشرتی نظام میں تحفظ، عوامی خدمات تک رسائی اور پائیدار ڈھانچے کے حصول کیلئے درکار محرکات کی جانب توجہ مرکوز کرواتا ہے ۔ سینیٹر(چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن براڈ کاسٹنگ اینڈ ہیری ٹیج ) فیصل جاوید خان پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مقا صد کے حصول کیلئے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی . انہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنے مقصد کے حصول کیلئے بلا تفریق ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔یا۔ ڈاکٹر زرینہ حسن (قوت بصارت سے محروم کوہ پیما، پینٹر اور سماجی ورکر) اور ثمر خان (پاکستانی مہم جو اتھلیٹ) کو خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معلومات، صحت اورمساوی حقوق، تعلیم، روزگار اور زندگی کے باقی تمام شعبوں تک رسائی کیلئے حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تا کہ وہ باقی مردو خواتین کی طرح زندگی گزار سکیں۔ شفا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈاکٹر منظور الحق قا ضی نے خواتین کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے شفا انٹرنیشنل کے کارپریٹ مشن کو اجاگر کیا، جس کے تحت تمام خواتین ملازمین کو محفوظ اور مساوی حقوق پر مبنیٰ ماحول فراہم کرنا، ادارے کی اوّلین ترجیح ہے۔