اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تیندوے کے ساتھ سیلفی لینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن:امریکی ریاست ایریزونا میں واقع نجی چڑیا گھر میں مقیم تیندوے نے سیلفی لینے والی خاتون پر حملہ کردیا، خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ چڑیا گھر میں عام طور پر خونخوار جانور تماشہ دکھانے کے لیے رکھے جاتے ہیں اور لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کا شوق بھی رکھتے ہیں البتہ بعض اوقات یہ شوق کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔خونخوار جانوروں کو ویسے تو باقاعدہ جنگلے میں رکھا جاتا ہے اور اگر کوئی انہیں پریشان کرے بعض اوقات یہ بری طرح بپھر جاتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی انتظامیہ تو کبھی تماشہ دیکھنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تیندوے کے ساتھ سیلفی لینے کےلیے حفاظی بیئریر کراس کرگئی تھی جس کے بعد جانور نے خاتون کو بازو سے پکڑ کر زخمی کردیا۔ریسکیو ٹیم کے ترجمان شون گلّی لینڈ کا کہنا تھا کہ ’متاثرہ خاتون کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹویٹ کے ذڑیعے تصدیق کی کہ ’کوئی جانور پنجرے سے نہیں آیا‘ بلکہ متاثرہ خاتون خود بریئر سے چھلانگ لگاکر پینجرے کے قریب گئی تھی۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیندوا ابھی صرف 4 سے 5 برس کا ہے اور اس حملے میں جانور کی کوئی غلطی نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ورلڈ زوو نامی چڑیا گھر میں چھ سو اقسام کے چھ ہزار جانور موجو ہیں۔