اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کراچی کنگز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز کا سفر ختم ہوگیا، یونائیٹڈ نے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں ہوم ٹیم کو زیر کردیا، کنگز کے 162 رنز کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ہیلز کے 41، ڈیلپورٹ کے 38 اور حسین طلعت کے 32 رنز نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جب کہ آخر میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آصف علی نے20 اور فہیم اشرف نے 17 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان اور عامر یامین نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کنگز کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 52 رنز کا آغاز فراہم کیا، کولن منرو نے صرف 11 گیندوں پر برق رفتاری سے 32 رنز جوڑے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد لینوگسٹن اور بابر اعظم نے 50 رنز کی شراکت داری قائم کرکے مجموعے کو 102 تک پہنچایا۔

وسری وکٹ گرنے کے بعد اسلام آباد نے زبردست کم بیک کیا اورعمدہ بولنگ کی بدولت بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا، کنگز کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے سبب اسکور میں اضافے کی رفتار کم ہوگئی، عماد الیون مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 161 رنز ہی بنا سکی، بابر اعظم 42، لیونگسٹن 30، انگرم 23، ڈنک 12، افتخار احمد 1،عامر یامین 1، محمد عامر 3 اور عمر خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، کپتان عماد وسیم 13 اور عثمان شنواری ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نوجوان پیسر محمد موسیٰ نے 3 شکار کیے، فہیم اشرف نے 2، شاداب خان رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فائنل میں پہنچنے کے لیے ایلیمینٹر راؤنڈ کا دوسرا میچ کل پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم فائنل کا ٹکٹ کٹائے گی اور ہارنے والی ٹیم کا سفر تمام ہو جائے گا۔