اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوئٹہ چوتھی اور پشاور تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلیںگے

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری بار فائنل میں جگہ بنالی۔215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 166 رنز بناسکی اور اسے 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا اور دونوں نے دھواں دھاڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔زلمی کی پہلی وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب امام الحق 58 رنز بنا کر کیمرون ڈیلپورٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کامران اکمل بھی 74 رنز بنا کر ڈیلپورٹ کا شکار بنے۔پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب پولارڈ نے 37 اور ڈیرن سیمی نے بھی 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز رونکی اور ڈیلپورٹ نے کیا تاہم یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری اور رونکی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ہیلز بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد تیسری وکٹ پر ڈیلپورٹ اور والٹن نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن 86 کے مجموعی اسکور پر ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی اور اسے 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یونائیٹڈ کی جانب سے والٹن 48، فہیم اشرف 31 اور ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زلمی کے حسن علی اور جورڈن نے 3، 3 جب کہ ملز، وہاب ریاض اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔زلمی ایلیمنیٹر میں جیت کے بعد مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردحملے کے خلاف بازووں پر کالی پٹیاں بھی باندھیں۔