اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پاکستان تحریک انصاف کے منتظم اعلیٰ سیف اللہ نیازی کے مابین ملاقات

اسلام آباد : ( محمد جابر ) اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پاکستان تحریک انصاف کے منتظم اعلیٰ سیف اللہ نیازی کے مابین ملاقات ہوئے۔ اسد قیصر نے چیف آرگنائزر کا منصب سنبھالنے پر سیف اللہ نیازی کو مبارکباد پیشکرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ نیازی کی تقرری کے فیصلے کو کارکنان میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔عمران خان اور تحریک انصاف سے سیف اللہ نیازی کی وابستگی نہایت پختہ اور گہری ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ سیف اللہ نیازی بہترین انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیف اللہ نیازی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تحریک انصاف کو قومی اثاثہ اور ادارہ بنائیں گے۔انہوں نے سیف اللہ نیازی کے لیے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔ اس موقع پر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ سپیکر کا منصب سنبھالنے پر اسد قیصر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وہ بہترین انداز میں پارلیمان کے امور چلا رہے ہیں۔ سیف اللہ نیازی نے مزید کہا کہ قوی امید ہے اسد قیصر پارلیمان کو اسکا آئینی مقام دلوانے میں کامیاب ہوں گے۔پارلیمان کو قومی معاملات اور فیصلہ سازی کا محور بنانا تحریک انصاف کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ سیف اللہ نیازی نے نیک تمناو¿ں کے اظہار پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا