اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نواز شریف کو کچھ ہوا تو سو فیصد ذمہ دار شریف خاندان ہوگا۔ عمر چیمہ

اسلام آباد: ( محمد جابر) شریف خاندان تمام اخلاقی تقاضے ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے شہباز شریف کے بیان پر تطصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے۔خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو سو فیصد ذمہ دار شریف خاندان ہوگا۔عمر چیمہ نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے افراد کی گفتگو سے لگتا نہیں کہ وہ نواز شریف کے علاج میں سنجیدہ ہیں۔علاج میں سنجیدگی دکھانے کی بجائے سارا زور حکومت کو بلیک میل کرنے پر لگایا جارہا ہے۔ کروڑوں پاکستانیوں کو انکی مرضی کا علاج نہیں ملتا مگر نواز شریف کو انکی مرضی کے علاج کی علاج کی سہولت دی گئی ہے۔تماشے کرنے کی بجائے نواز شریف کو علاج پر قائل کیا جائے۔لندن کی سیر سے آفاقے کا امکان ہے تو عدالت کو قائل کرلیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف سزایافتہ مجرم ہیں، حکومت کا اختیار نہیں کہ کسی قیدی کو از خود باہر بھجوا سکے۔حکومت نے باہر سے معالج منگوانے کی بھی اجازت دے رکھی ہے۔شہباز شریف صاحب ثروت آدمی ہیں، حکومت کا انتظار کئے بغیر اپنے اخراجات پر بھائی کیلئے معالج منگوا لیں