اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ایس ایل سیزن فور،آج کون تاج اپنے سر سجائے گا؟

پی ایس ایل سیزن فور کا فیصلہ کن معرکہ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔حالیہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک تین مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں اور ہر بار جیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقدر بنی ہے۔کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں پہلی مرتبہ 15 فروری کو دبئی میں مدِ مقابل ہوئی تھیں جہاں کوئٹہ نے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔

 

دوسرا میچ 4 مارچ کو ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو آٹھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔تیسری بار دونوں ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں 13 مارچ کو آمنے سامنے آئی تھیں۔ اس میچ میں بھی کامیابی نے کوئٹہ کے قدم چومے اور پشاور کو 10رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔پشاور زلمی 2017ء، 2018ء اور اب 2019ء کے سیزن میں مسلسل تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیل رہی ہے۔پشاور نے دوسرے سیزن کے فائنل میں کوئٹہ کو 58 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ تیسرے سیزن کے فائنل میں اُسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بھی یہ تیسرا پی ایس ایل فائنل ہے۔ اس سے قبل وہ 2016ء اور 2017ء میں فائنل کھیل چکی ہے۔ پہلے سیزن میں کوئٹہ کو فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے سیزن میں پشاور زلمی نے 58 رنز سے ہرایا تھا۔