اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کے پندرہویں کانووکیشن کا انعقاد

اسلام آباد (محمد جابر) ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کے پندرہویں کانووکیشن کا انعقاد قائداعظم حال میں کیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ تقریب میں انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز اور فارماسوٹیکل سائنسز کے شعبے سے وابستہ کامیاب ہونے والے طلبا اور طالبات سمیت ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔ چانسلر ہمدرد یونیورسٹی سعدیہ راشد نے طلبہ و طالبات اور والدین کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا انسان کا اعلیٰ کردار اور بڑے کام ہمیشہ اس کو زندہ جاوید رکھتے ہیں، ہمیں ناکامیوں سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے، ناکامیاں کامیابیوں کا زینہ ہوتی ہیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلی کارکردگی کے حامل 8 پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔جب کہ چانسلر سعدیہ راشد نے تینوں کیٹگری کے کامیاب ہونے والے 319 طلبہ وطالبات کو اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر نیوز الرٹ کے میزبان محمد جابر کو الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں کامیاب ہونے پر ڈگری سے نوازا گیا۔