اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پارک لین کمپنی کیس،بلاول ا ورزرداری نیب میں پیش

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری پارک لین کمپنی کیس میں نیب میں پیش ہوگئے، اس موقع پر جیالوں کے پتھراؤ کے باعث 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

U…جیالوں کا پولیس پر پتھراو، 5زخمی ،

پارک لین کمپنی کیس،بلاول ا ورزرداری نیب میں پیش,جیالوں کا پولیس پر پتھراو، 5زخمی ،تازہ ترین صورتِ حال جانیئےاس رپورٹ میں

Gepostet von News Alert am Mittwoch, 20. März 2019

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج والد آصف علی زرداری کے ساتھ نیب دفتر پہنچ گئے ، دونوں 19گاڑیوں کےقافلےمیں نیب دفترپہنچے ، نیب کے پرانے ہیڈ کوارٹرزکو پنڈی آفس قرار دیا گیا ہے، اس موقع پر نیب کی درخواست پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے ہیں۔نیب آفس اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری، اسپیشل برانچ اور رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔نیب دفترکے باہر پیپلزپارٹی کارکنان جمع ہوگئے ہیں اور حکومت کےخلاف نعرے بازی جاری ہے، پی پی کارکنان نے نیب دفترمیں گھسنےکی کوشش کی، نادرہ چوک کے قریب 2 پولیس اہلکار پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔جیالوں اورپولیس کےدرمیان ہاتھا پائی میں 5 پولیس اہلکار زخمی جبکہ 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔جیالےنیب دفترکےگیٹ پر موجود ہے اور ہٹنےسےانکار کردیا ہے ، جیالوں کی ہٹ دھرمی کی باعث پارٹی قیادت کی گاڑی ایک ہی جگہ کھڑی ہے، جیالے کوئی بھی بات ماننے کو تیارنہیں اور پارٹی قیادت کےساتھ جانے پر بضد ہیں۔پارٹی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پولیس پر حملہ کیا اور دھکے دیے جبکہ کارکنوں کو پولیس پر حملے کے لیے اکساتے رہے۔