اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

حقیقی قوت صرف اللہ اور اسکے رسول ہیں

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے میں شہید پاکستانی نعیم راشد کی اہلیہ کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا، سب پر اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔

وزیراعظم عمران خان نے شہید نعیم راشد کی بیوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ شہید کی اہلیہ کے بیان سے یہ عقیدہ بھی آشکار ہونا چاہیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال کر رکھتے ہیں‘۔